(صورتِ حال، انٹرنیشنل ڈیسک) باکو میں ایس ای سی اے کے سربراہی اجلاس کے دوران اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ کے خطاب کے آغاز پر دس ممالک کے مندوبین نے احتجاجاً واک آئوٹ کیا۔ ترک وزیر خارجہ ہاکن فیدان اور ان کا وفد اپنی نشستوں سے اٹھ کر ہال چھوڑ گئے، جبکہ دیگر کئی ممالک کے نمائندوں نے بھی بائیکاٹ کیا۔
یہ اجلاس آذربائیجان کی صدارت کے تحت منعقد ہوا اور اس میں ایشیائی ممالک کے میئرز کی شرکت تھی۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یہ قدم غزہ کی جاری جنگ کے پس منظر میں اسرائیلی عہدیدار کی شرکت کے خلاف شدید سیاسی ردعمل کی عکاسی کرتا ہے۔


