پی ٹی اے۔ متعلقہ تصویر: اے پی پی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی خبر کو آگے شیئر کرنے سے پہلے اس کے ماخذ اور درست ہونے کی تصدیق کریں۔
اے پی پی کے مطابق پی ٹی اے نے عوامی آگاہی پیغام میں کہا کہ غیر معمولی یا سنسنی خیز معلومات کو معتبر ذریعے اور مستند میڈیا رپورٹ سے جانچا جائے۔ اتھارٹی نے افواہیں پھیلانے سے گریز اور ذمہ دارانہ ڈیجیٹل رویہ اپنانے پر زور دیا۔


