اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) انگلینڈ ون ڈے ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے مہمان کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔
انگلینڈ کی ٹیم آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔ پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ٹرائی سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔
افتتاحی میچ 18 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں ہوگا۔ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 20 اکتوبر کو مدِ مقابل آئیں گی۔
سیریز کے میچز راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ فائنل میچ 31 اکتوبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔


