بیورو رپورٹ (اسپورٹس ڈیسک)۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیرِ اہتمام نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں گول کیپنگ کی تربیت کا آغاز کر دیا گیا۔
پاکستان میں پہلی بار غیر ملکی کوچ باب ویلڈوف کی زیر نگرانی پندرہ گول کیپرز کو جدید تکنیکوں سے نوازا جائے گا۔
یہ خصوصی تربیت سات روزہ کیمپ پر مشتمل ہوگی جس میں صبح اور شام کے سیشنز منعقد ہوں گے۔ کیمپ میں گول کیپرز کی فٹنس، تکنیکی مہارتوں اور ذہنی اعتماد میں اضافہ کیا جائے گا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق کیمپ کا مقصد دفاعی لائن کو مضبوط بنانا ہے۔


