اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم نے سعودی عرب کے نئے سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے سعودی عرب کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے عزم کو بھی دہرایا۔ وزیراعظم نے سعودی سفیر کے لیے ان کے نئے سفارتی ذمہ داریوں میں کامیابی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


