وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی طاقت اس کے نوجوان ہیں۔ ان کی صلاحیتوں کو قومی ترقی اور معاشرتی مسائل کے حل کے لئے بروئے کار لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
نوجوانوں کو محض مسائل کی نشاندہی اور تنقید تک محدود رہنے کی بجائے قابلِ عمل حل پیش کرنے چاہئیں۔ یہ حل ملک کے زمینی حقائق، دستیاب وسائل اور مقامی ضروریات سے مطابقت رکھنے چاہئیں۔
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے بانو شاہین اقدام کے تحت منعقدہ نیشنل یوتھ سلوشن سپرنٹ 2026 کے دوسرے مرحلے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


