فائل فوٹو
فائل فوٹو
نیوز ڈیسک (فیصل آباد) — سعودی عرب میں جنوری میں شیڈول ایشین کپ کو ایک سال کے لیے 2028 تک موخر کیا جا سکتا ہے۔ ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے صدر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر ٹورنامنٹ آگے لے جایا جا سکتا ہے۔
اے ایف سی صدر کے مطابق ٹورنامنٹ کے فیصلے کے لیے ابھی کوئی جلدی نہیں ہے۔ ایشین کپ 2027 کا آغاز سات جنوری کو سعودی شہروں جدہ، ریاض اور الخوبر میں ہونا ہے۔
سعودی عرب کو ایرانی حمایت یافتہ حوثی گروپ کی جنگ میں حالیہ دنوں میں شدید حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اے ایف سی کے صدر نے بدھ کو زیورخ میں صحافیوں کو بتایا کہ ہم ٹورنامنٹ کے فیصلے کے لیے نومبر کے آخر تک انتظار کر سکتے ہیں۔


