اے آئی کی تیار کردہ علامتی تصویر
کراچی (صورتِ حال، بزنس ڈیسک) پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اگست 2026 میں 31 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہی۔ اسٹیٹ بینک اور پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس میں ماہانہ بنیاد پر 77 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 80 فیصد اضافہ ہوا۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ، جولائی اور اگست، کے دوران مجموعی براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 50 کروڑ ڈالر رہی، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 24 فیصد زیادہ ہے۔
اگست میں چین کی کمپنیوں نے 11 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ سرفہرست رہیں۔ کینیڈا کی کمپنیوں نے 5 کروڑ ڈالر، متحدہ عرب امارات نے 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر، ہانگ کانگ نے 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالر اور سوئٹزرلینڈ کی کمپنیوں نے ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔
جاری اعداد و شمار کے مطابق براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں یہ اضافہ دو سال بعد نمایاں سطح پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔


