(صورتِ حال، ایجوکیشن ڈیسک) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ 2047 میں ملک کی قیادت نوجوانوں کے ہاتھ ہوگی اور انہیں جدید تعلیم، ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سے آراستہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی نوجوان کو سرکاری افسر، وزیرِ اعظم یا صدر بننے کا موقع مل سکتا ہے۔


