لندن (صورتِ حال، انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی فوج کے سربراہ جنرل سر رولی واکر نے جنگ کے خطرات کے بارے میں عوام کو تیار رہنے کی ہدایت دی۔
شمالی یارکشائر میں فوجیوں کو خطاب میں انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت کو عوام کے ساتھ کھل کر بات کرنی چاہیے۔ انہوں نے ہر شہری سے ملک کے دفاع اور سلامتی کے لیے قربانی دینے کی توقع کا اظہار کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم اس سلسلے میں نئی آگاہی مہم شروع کریں گے۔ مہم کا مقصد عوام کو بحران، سیلاب، خشک سالی اور جنگوں کے لیے تیار رہنے کی ترغیب دینا ہے۔
گذشتہ روز ایک سروے میں 48 فیصد افراد نے کہا کہ وہ جنگ میں حصہ لینے کے حامی نہیں ہیں۔


