انٹرنیشنل ڈیسک — چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے دارالحکومت زغرب میں کروشیا کے صدر زوران میلانویچ سے ملاقات کی۔ چینی میڈیا کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین کروشیا تعلقات کو طویل المدتی تناظر میں دیکھنے کے لیے تیار ہے۔
ملاقات کے دوران کروشیا کے صدر زوران میلانویچ نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران چین میں غیرمعمولی تبدیلیاں آئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین نے معاشی و سماجی ترقی میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں جنہیں دنیا بھر میں تسلیم کیا جاتا ہے۔


