اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود کا اعادہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق ہفتہ کو نائب وزیراعظم نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سید افتخار علی گیلانی سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں آزاد کشمیر کی معاشی نمو اور سماجی ترقی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔


