لاہور (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ہفتہ کو اسٹیل اور کیرج شاپس مغلپورہ کا دورہ کیا
انہوں نے الیکٹرک آرک فرنس سمیت مختلف شعبوں میں جاری پیداواری سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا
وفاقی وزیر نے دورے کے دوران پرزہ جات کے معیار اور جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا
انہوں نے متعلقہ حکام کو ٹرینوں میں استعمال ہونے والے پرزہ جات کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں


