(صورتِ حال، نیوز ڈیسک) پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 154ویں پی ایم اے لانگ کورس، 39ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس، 73ویں انٹیگریٹڈ کورس اور 28ویں لیڈی کیڈٹ کورس کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔
پریڈ میں تمام کیڈٹس نے اپنے کورس کی تکمیل کا اعلان کیا۔ ای پی پی اردو کی رپورٹ کے مطابق تقریب میں اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔


