نیوز ڈیسک (صورتِ حال، DESK) — پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ غربت کا خاتمہ قومی ترجیح ہونا چاہیے۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ پاکستان میں غربت محض آمدنی کی کمی تک محدود نہیں ہے۔
ملک میں لاکھوں افراد غذائیت سے بھرپور خوراک، معیاری تعلیم اور صحت کی سہولتوں سے محروم ہیں۔ غریب عوام کے لیے باوقار روزگار کا حصول بھی ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔


