(صورتِ حال، ہیلتھ ڈیسک) وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے 9 اکتوبر کے بعد تیار ہونے والی ادویات پر 2D بارکوڈ لازمی قرار دیا۔ اس بارکوڈ کے ذریعے شہری ایپ سے ادویات کی اصل، قیمت اور میعاد کی تصدیق کی جا سکے گی۔
وزیر نے کہا یہ اقدام جعلی ادویات کی گردش کو روکنے اور عوام کو محفوظ دوائی تک رسائی فراہم کرنے کے لیے ہے۔ اس کے نفاذ کے بعد تمام نئی ادویات پر اس بارکوڈ کا استعمال لازمی ہوگا۔


