انٹرنیشنل ڈیسک۔ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے ایران کو سخت انتباہ جاری کیا ہے۔
تہران کو اپنے جوہری عزائم یا امریکی فوجی کارروائی میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ امریکی ریاست ٹینیسی میں کیڈٹس سے خطاب میں انہوں نے یہ بات کہی۔
ایران کو جلد فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ مذاکرات کے ذریعے مطالبات مانے یا فوجی خطرہ مول لے۔ تہران دفاعی صلاحیت بڑھانے کے لیے روایتی میزائلوں کا ذخیرہ تیار کر رہا ہے۔
واشنگٹن کو اس کے جوہری عزائم پر بھی شدید تحفظات ہیں۔ امریکی فوجی طاقت مخالف قوتوں کو مذاکرات کی میز پر لاتی ہے۔
پیٹ ہیگسیتھ نے ایران پر حزب اللہ اور حوثی گروپ کی مالی معاونت کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا فوجیوں اور بحری جہازوں کو محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔
خطاب کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کا ذکر بھی کیا گیا۔ واشنگٹن لاطینی امریکا میں ایران، چین اور روس کا اثر و رسوخ محدود کرنا چاہتا ہے۔
وینزویلا میں امریکی آپریشن کو اہم قرار دیتے ہوئے اس کے دور رس اثرات بتائے گئے۔


