اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے تعاون سے پندرہویں کیلیگن بوائز اینڈ گرلز تھرو بال چیمپئن شپ اٹھائیس اکتوبر سے کراچی میں شروع ہو گی۔ یہ مسابقتی کھیل منی سپورٹس کمپلیکس، ناظم آباد، کراچی میں کھیلے جائیں گے اور چیمپئن شپ اکتیس اکتوبر تک جاری رہے گی۔
پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شرکت کی خواہشمند تعلیمی اداروں کی انتظامیہ پچیس اکتوبر تک واٹس ایپ نمبر 03013318777 پر رجسٹریشن کرا سکتی ہے۔
چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد سے نوازا جائے گا۔


