نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں اور ٹینکروں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد خام تیل کی قیمتیں بڑھیں۔
برینٹ کروڈ 109 ڈالر 90 سینٹس تک جا پہنچا ہے۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 101 ڈالر 40 سینٹس کا ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق یو اے ای مربن کی قیمت 113 ڈالر 40 سینٹس تک پہنچ گئی ہے۔


