فیصل آباد (این این آئی) پاکستانی ہینڈبال کوچ نصیر احمد عمرہ کی سعادت کے بعد گزشتہ روز سعودی عرب سے فیصل آباد پہنچ گئے۔ فیصل آباد ائیرپورٹ پر پاکستان لان بائولز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا مقصود وسیم اور ہینڈبال کوچ آصف علی ملک نے ان کا استقبال کیا۔
نصیر احمد نے فیملی کے ہمراہ سعودی عرب میں قیام کے دوران خانہ کعبہ کا طواف کیا۔ انہوں نے روضہ رسول پر بھی حاضری دی اور ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کیں۔


