لاہور (بیورو رپورٹ)۔ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما مولانا محمد اشرف گجر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن پر تنقید کرنے والے ذہنی مریض ہیں۔
مارشل لاء اور آمریت کی گود میں جنم لینے والی سیاسی جماعتیں ہی آج ملک کی تباہی کی ذمہ دار ہیں۔ برسر اقتدار طبقے کے مولانا فضل الرحمن کے بارے میں متضاد بیانات ان کے ذہنی دیوالیہ پن کا ثبوت ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں مولانا فضل الرحمن کی آمد اور جے یو آئی کے اجتماعات میں عوام کی شرکت سے حکمرانوں کی نیندیں اڑ چکی ہیں۔ صوبے میں امن و امان قائم کرنے میں ناکامی پر حکمران اپنی کارکردگی سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔


