بین الاقوامی ڈیسک۔ بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں ایک مسلح حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ 17 اکتوبر کو میانمار کی سرحد کے قریب ضلع کامجونگ میں پیش آیا۔ مسلح افراد نے پانچ دیہاتیوں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ بجلی کی تاروں کی مرمت کر رہے تھے۔
زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ زخمیوں میں چاساد گاؤں کے سربراہ تھانگ جاہو ہاوکیپ اور پھونگتھا گاؤں کے سربراہ سیپاؤ ہاوکیپ شامل ہیں۔
انتظامیہ کے سیکریٹری تھانگِن تھوتھانگ اور رکن ایس خیلون ہاوکیپ بھی اس حملے میں زخمی ہوئے ہیں۔ دیہاتیوں کے مطابق ناگا عسکریت پسندوں نے گھات لگا کر یہ حملہ کیا۔
کمیٹی آن ٹرائبل یونٹی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کو عسکریت پسند قرار دیا ہے۔


