بیورو رپورٹ (لاہور ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (س) کے رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملک دیوالیہ ہو چکا ہے۔ بیان دینے والوں میں مولانا قاری اعظم حسین، مولانا پیر عبدالقدوس نقشبندی اور مولانا ایوب خان شامل ہیں۔
رہنماؤں نے کہا کہ سیاسی رسہ کشی اور افراتفری کے ماحول سے عوام ذہنی مریض بن چکے ہیں۔ حکمران، وزیر اور سرکاری افسران پروٹوکول انجوائے کر رہے ہیں۔
نااہل حکمرانوں نے مہنگائی کے ذریعے عوام کی امیدوں پر شب خون مارا ہے۔ غریب اور محنت کش عوام پر آئے روز مہنگائی اور ظالمانہ ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔
رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ حکمران اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے عوام کو مسائل سے نجات دلائیں۔


