اسلام آباد (این این آئی) پاکستان ڈیجیٹل اینڈ اے آئی کمپیکٹ پر دستخط کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بننے جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ اہم سرکاری دورے پر جنوبی کوریا روانہ ہو گئیں۔
وزارت آئی ٹی و ٹیلی کیمونیکیشن کے اعلامیہ کے مطابق شزا فاطمہ خواجہ جنوبی کوریا میں گلوبل اے آئی اینڈ ڈیجیٹل سمٹ 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔
وفاقی وزیر سمٹ کے دوران اے آئی اینڈ ڈیجیٹل منسٹریل میٹنگ میں شرکت کریں گی۔ اجلاس کے دوران پاکستان میں مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل شمولیت پر ترجیحی گفتگو کی جائے گی۔
دورے کے دوران وفاقی وزیر کی گوگل کے وائس پریذیڈنٹ ولسن ایل وائٹ سے اہم دوطرفہ ملاقات ہوگی۔
وفاقی وزیر ڈیجیٹل اینڈ اے آئی کمپیکٹ سیشن میں پاکستان کا مستقبل کا لائحہ عمل پیش کریں گی۔ شزا فاطمہ خواجہ کی ورلڈ بینک کے نائب صدر وسمان دیون سے بھی دوطرفہ ملاقات طے کر لی گئی ہے۔
وفاقی وزیر عالمی سطح پر انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل سہولیات کی یکساں فراہمی کے حوالہ سے اہم اجلاسوں میں اظہارِ خیال کریں گی


