دیامر کے علاقے نیاٹ ملدکس میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ آگ لگنے کے نتیجے میں رہائشی مکانات اور مال مویشی جل گئے۔
متاثرین کے مطابق آگ سے مرغیاں، مکئی، گندم اور سردیوں کا گھاس جل گیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس واقعے میں متاثرہ خاندانوں کا بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق بروقت کارروائی کرتے ہوئے آتشزدگی کی اس آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ کسی جانی نقصان کی فی الحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔


