اوکاڑہ (صورتِ حال، بیورو رپورٹ) اوکاڑہ میں انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن میں ملوث ایک اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔
ملزم نے ایک شہری کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر بیس لاکھ روپے وصول کیے تھے۔ حکام کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔


