کراچی میں رائل تائیکوانڈو اکیڈمی کے زیر اہتمام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بیلٹ پروموشن ٹیسٹ کی تقریب منعقد ہوئی۔ مختلف عمر کے کھلاڑیوں نے جوش و جذبے سے شرکت کر کے اپنی فنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔
کوچ خاور محمود نے پچیس کھلاڑیوں کی جسمانی فٹنس، بنیادی تکنیکوں اور فائٹنگ کی صلاحیتوں کا عملی جائزہ لیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی انجینئر اعجاز خان نے کامیاب کھلاڑیوں میں بیلٹس، اسناد، تمغے اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔


