پنگریو (نیوز ڈیسک) کراچی سے لاہور براستہ پاکپتن چلنے والی فرید ایکسپریس میں حیدرآباد کی بکنگ والی بوگی کی عدم دستیابی معمول بن گئی ہے۔ مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
متاثرہ مسافروں نے وفاقی وزیر ریلوے اور پاکستان ریلوے کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ مسافروں کے مطابق ٹکٹ اور بکنگ کے باوجود مطلوبہ بوگی دستیاب نہیں ہوتی۔
سترہ اکتوبر کو بھی بوگی نہ ملنے سے مسافر خوار ہوئے جن میں بیمار اور عمر رسیدہ افراد بھی شامل تھے۔ ٹرین کی گھنٹوں تاخیر سے آمد بھی مسافروں کے لیے مستقل دردِ سر بن گئی ہے۔


