لاہور (این این آئی) وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں انسدادِ سموگ آپریشن مزید تیز کر دیا گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صنعتی یونٹس، اینٹوں کے بھٹوں اور فصلوں کی باقیات جلانے کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔
ترجمان کے مطابق پنجاب بھر میں 225 صنعتی یونٹس کی انسپکشن کی گئی۔ خلاف ورزیوں پر 2 یونٹس سیل اور 16 کو نوٹسز جاری کیے گئے۔
کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 10 لاکھ 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ فصلوں کی باقیات جلانے سے روکنے کے لیے کسانوں کو 4 لاکھ 96 ہزار 460 وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فصلوں کی باقیات کو آگ نہ لگائیں۔


