فائل فوٹو
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ جنوبی کوریا روانہ ہو گئیں، جہاں وہ گلوبل اے آئی اینڈ ڈیجیٹل سمٹ 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔
وزارت آئی ٹی و ٹیلی کیمونیکیشن کے 18 اکتوبر کے اعلامیے کے مطابق دورے میں پاکستان ڈیجیٹل اینڈ اے آئی کمپیکٹ پر دستخط کرے گا۔ وزیر مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل شمولیت سے متعلق وزارتی اجلاس میں بھی شرکت کریں گی۔
اعلامیے کے مطابق گوگل کے وائس پریذیڈنٹ ولسن ایل وائٹ اور عالمی بینک کے نائب صدر عثمان دیون کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی طے ہیں۔


