اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے اتوار، 18 اکتوبر کو اسلام آباد میں دانش سکول کا افتتاح کیا اور کلاس رومز، سائنس، آئی ٹی و روبوٹکس لیبز اور آرٹ روم کا دورہ کیا۔
وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سکول 30 ایکڑ پر قائم ہے، جہاں طلبہ اور طالبات کے لیے الگ اکیڈمک بلاکس بنائے گئے ہیں۔ ہر بلاک میں 24 کلاس رومز کے ساتھ لیبز، ای لائبریری اور آرٹ روم کی سہولیات موجود ہیں۔
بریفنگ کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں سے 360 بچوں کو میرٹ پر داخل کیا گیا ہے۔ ششم، ہفتم اور ہشتم کی جماعتوں سے تدریس شروع کی گئی ہے اور 38 اساتذہ بھرتی کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم نے طلبہ سے ملاقات بھی کی۔


