انٹرنیشنل ڈیسک — سوڈان میں جاری خانہ جنگی کے باعث ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس صورتحال میں دائمی امراض کے مریض شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
شہریوں کو خوراک اور مہنگی ادویات میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑ رہا ہے۔ تنازعے کی وجہ سے ملک بھر میں طبی سہولیات تک رسائی مسلسل محدود ہوتی جا رہی ہے۔


