لاڑکانہ (نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ طارق منظور چانڈیو کی زیرِ صدارت گریڈ BS-01 سے BS-04 تک کے ملازمین کی تنخواہوں کے مسائل پر اجلاس ہوا۔ اجلاس میں متاثرہ ملازمین کی مشکلات کا جائزہ لیا گیا۔
متعلقہ محکموں کو مسائل کے فوری حل کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔
اے پی پی کے مطابق اجلاس میں چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل لاڑکانہ اعجاز احمد لغاری اور دیگر محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی ایچ او لاڑکانہ اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال بھی موجود تھے۔


