بین الاقوامی ڈیسک۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا۔
اس حادثے کے نتیجے میں ٹینکر میں آگ لگ گئی اور دھماکہ بھی ہوا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اس واقعے میں تاحال کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ سپر ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزرتے ہوئے 20 لاکھ بیرل سے زائد خام تیل لے جا رہا تھا۔ پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ یہ آئل ٹینکر مبینہ طور پر ممنوعہ راستہ اختیار کرنے کی وجہ سے سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا تھا۔


