انٹرنیشنل ڈیسک۔ ہدایتکارہ یی شان لو کی پہلی فیچر دستاویزی فلم نیپال میں برفانی طوفان کے دوران پیش آنے والے المناک حادثے پر مبنی ہے۔
یہ فلم ساز کے ذاتی دکھ اور ایک تلخ حقیقت کا احاطہ کرتی ہے۔ سنہ دو ہزار سترہ میں یی شان لو نے نیپال کے پیدل سفر پر جانا تھا لیکن اچانک بیماری کے باعث وہ رک گئیں۔
ان کی دو ساتھی چن اور یُوہ آگے روانہ ہوئیں جو شدید برفانی طوفان کی زد میں آ گئیں۔ دونوں خواتین چالیس روز سے زائد عرصے تک لاپتہ رہیں جن میں سے یُوہ زندہ بچ گئیں جبکہ چن کی موت ہو گئی۔


