کراچی میں پولیس مقابلوں کے دوران چار مبینہ ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون، نقدی اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔
زخمی ملزمان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں ربانی مسجد کے قریب مبینہ مقابلے میں دو ملزمان جمیل اور محمد زخمی حالت میں پکڑے گئے۔
دونوں ملزمان کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ منگھو پیر پولیس اور شاہین فورس نے ناردرن بائی پاس پر کارروائی کی۔
پولیس کے مطابق مبینہ مقابلے کے بعد غلام مصطفی نامی ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔
اسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب لیاقت آباد پولیس نے سندھی ہوٹل کے قریب کارروائی کی۔
پولیس کے مطابق مبینہ مقابلے کے دوران عظیم نامی ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ملزم سے اسلحہ، موبائل فون اور نقد رقم برآمد ہوئی۔
زخمی ملزم کو بھی طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔


