کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے بلوچ گوٹھ اور ملحقہ علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی ہدایات کے تحت یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔
آپریشن سے قبل علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے گئے۔ پولیس نے ہدفی مقامات کی تلاشی لی اور بائیومیٹرک ڈیوائس سے مشتبہ افراد کے کوائف کی تصدیق کی۔
یہ کارروائی ایس ڈی پی او اورنگی ٹاؤن کی نگرانی میں کی گئی۔ ایس ایچ اورنگی ٹاؤن، پولیس نفری، خواتین اہلکار اور انٹیلی جنس عملہ بھی آپریشن میں شامل تھا۔
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے کومبنگ آپریشنز جاری رہیں گے۔


