کراچی (این این آئی) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار نمیر خان کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ نے نمیر خان منگنی سے متعلق قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا۔ ڈرامہ سیریل درِ نجات میں زامل کا کردار ادا کرنے والے نمیر خان نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ بھورے رنگ کے لباس میں نظر آئے۔
مداحوں کی توجہ ان کے لباس کے بجائے انگلی میں موجود سنہری انگوٹھی نے حاصل کر لی۔ اداکار نے تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا کہ سمجھ جائیں پلیز، اب تنگ نہ کریں۔
اس پوسٹ کے بعد مداحوں نے اندازے لگانا شروع کر دیے کہ اداکار نے منگنی کر لی ہے۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ اداکار اپنی منگنی کا اشارہ دے رہے ہیں، جبکہ دوسرے نے انہیں مبارک باد دی۔ واضح رہے کہ نمیر خان نے تاحال اس حوالے سے باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔


