فائل فوٹو
انٹرنیشنل ڈیسک ۔۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں ایسا کوئی قدم نہیں اٹھانا چاہتا جس سے روس مذاکرات سے دور ہو جائے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ روسی برآمدات پر پابندیوں اور ٹیرف کو ہٹانے کا فیصلہ روس کو مذاکرات کی میز پر برقرار رکھنے کی کوشش ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روس کے حوالے سے ان کا فیصلہ بہت سادہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں امن کے لیے مذاکرات کر رہا ہوں۔


