انٹرنیشنل ڈیسک (صورتِ حال، DESK) — ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو جیل سے بچنے کے لیے امریکا کو ایک اور جنگ میں دھکیل رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پچھلی بار جب اسرائیل نے کارروائی کرنا چاہی تو ایران پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر ابھرا۔
عباس عراقچی نے مزید کہا کہ اگر وہ دوبارہ قسمت آزمانا چاہتے ہیں تو ضرور آزمائیں مگر محتاط رہیں کیونکہ ایران کے بھی کچھ کام ادھورے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس صورتحال کے نتیجے میں اسرائیل اور امریکی صدر دونوں کے لیے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔


