فائل فوٹو
اسپورٹس ڈیسک، لازیو نے اتوار کو ٹورن میں یووینٹس کو تین صفر سے شکست دے دی ہے۔ اس فتح کے بعد لازیو نے سیری اے کے ٹاپ پر موجود انٹر میلان کے پوائنٹس کی برابری کر لی ہے۔
لازیو گول ڈفرنس پر پیچھے ہے لیکن سات میچوں میں انیس پوائنٹس ان کا بہترین آغاز ہے۔ اولیور پروستگارد نے سینتیسویں منٹ میں پہلا گول اسکور کیا۔
چھیاسٹھویں منٹ میں گوستاو اساکسن نے دوسرا گول کر کے ٹیم کی برتری کو مستحکم کیا۔


