فائل فوٹو
لاہور (بیورو رپورٹ) پاکستان انڈسٹری اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ (پیاف) انجم نثار گروپ کے رکن مدثر مسعود چوہدری نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر بھاری لیویز کے بوجھ میں کمی کرے۔ انہوں نے کہا کہ بلند قیمتیں نقل و حمل، اشیائے ضروریہ اور پیداواری لاگت میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں۔
حکومت محصولات جمع کرنے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات پر انحصار کم کرے اور ٹیکس وصولیوں کے نظام کو موثر بنائے۔ انہوں نے تجویز دی کہ لگژری درآمدات پر بھاری ٹیکس عائد کرکے اضافی وسائل حاصل کیے جائیں۔
قیمتوں کے تعین کے نظام کا شفاف جائزہ لیا جائے اور قیمتوں میں ردوبدل کی تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں۔ حکومت مہنگائی کے اثرات کم کرنے کے لیے کم آمدن والے طبقے اور چھوٹے کاروباروں کے لیے ہدفی ریلیف متعارف کرائے۔


