فائل فوٹو
اسلام آباد: اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین یو این ایچ سی آر نے نوریکو تاکاگی کو پاکستان میں اپنی نئی نمائندہ مقرر کر دیا ہے۔ وہ فلیپا کینڈلر کی جگہ ذمہ داریاں سنبھال رہی ہیں۔
ادارے کے پیر کو جاری بیان کے مطابق تاکاگی رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان پہنچی تھیں۔ انہیں ایشیا، افریقہ اور یورپ میں انسانی امداد، تحفظ، پروگرام مینجمنٹ اور شراکت داری کے شعبوں میں تقریباً تین دہائیوں کا تجربہ ہے۔ وہ 2023 سے 2026 تک میانمار میں ادارے کی نمائندہ رہ چکی ہیں۔
تاکاگی نے کہا کہ وہ حکومت پاکستان اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر مہاجرین اور پناہ کے متلاشی افراد کی مدد کے لیے کام کرنا چاہتی ہیں۔


