بین الاقوامی ڈیسک۔ امریکہ اور یوکرین کے تعلقات میں کشیدگی سامنے آئی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کے درمیان مذاکرات اور اسلحے پر اختلاف پیدا ہو گیا ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے مطالبہ کیا ہے کہ ولودیمیر زیلنسکی کو مذاکرات کار کے طور پر ہٹا دیا جائے۔
دوسری جانب یوکرین کے صدر کا کہنا ہے کہ یوکرین کے لیے اسلحے کی کھیپ کی ترسیل میں تاخیر کی جا رہی ہے۔


