مریدکے کے نواحی گاں لاہوریانوالہ میں بچوں کے درمیان معمولی لڑائی ہوئی تھی۔ اس تنازع نے بڑوں کے درمیان پرتشدد جھگڑے کی شکل اختیار کر لی۔
مریدکے جھگڑا کے دوران ڈنڈوں اور چاقوؤں سے مسلح افراد نے مخالف فریق کے گھر پر حملہ کیا۔ اس حملے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں اشرف، اسلم، عرفان، فیضان، سدرہ، رقیہ، آسیہ اور حبیب اللہ شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال مریدکے منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کی تفصیلات اور محرکات جاننے کے لیے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔


