انٹرنیشنل ڈیسک۔ ایکواڈور کے ایک چرچ میں دعائیہ تقریب کے دوران بھاری صلیب گرنے سے پادری جاں بحق ہو گئے۔
یہ ایکواڈور چرچ حادثہ عبادت کے دوران پیش آیا۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق پادری سانچیز مولیناری چرچ میں ایک بڑی پینٹنگ کے سامنے کھڑے تھے۔ لکڑی کی بھاری صلیب دیوار سے الگ ہو کر ان پر آ گري۔
اخبار کے مطابق حادثے سے چند منٹ قبل پادری نے اپنے وعظ میں فانی زندگی اور موت کا ذکر کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ خدا کے لیے کم وقت نکالتے ہیں۔


