کراچی کی ملیر جیل میں قید 17 سالہ نوجوان نے پریشانی اور مایوسی کے باعث عطر کی شیشی کا کانچ نگل لیا۔ اس نے خودکشی کی کوشش کی تھی جسے طبیعت خراب ہونے پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق عدیل نامی قیدی نے اسپتال میں بتایا کہ اس نے دل برداشتہ ہو کر اپنی جان لینے کی کوشش کی تھی۔ اسپتال انتظامیہ نے تصدیق کی کہ نوجوان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قیدی کو جیل پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ عدیل غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار ہو کر جیل آیا تھا۔


