کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ بلوچستان سپیشل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو پروگرام کے تحت صوبے میں ترقی اور روزگار کا عمل آگے بڑھ رہا ہے۔
بی ایس ڈی آئی پروگرام کے تحت نوجوانوں کے لیے مجموعی طور پر 32 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پیدا کیے گئے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت قائم کردہ آئی ٹی حب سینٹرز میں آٹھ ہزار طلبہ و طالبات کو تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔
بلوچستان میں خواتین اور نوجوانوں کو خودمختار بنانے کے لیے ہنرمند افرادی قوت کی تیاری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ بلوچستان حکومت صوبے میں روزگار کی فراہمی اور نوجوانوں کی تربیت کے لیے سرگرم عمل ہے۔


