فائل فوٹو
فائل فوٹو
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکس پالیسی کو معاشی سرگرمیوں اور قدر میں اضافے سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔
وزارت خزانہ کے زیراہتمام ٹیکس نظام میں اصلاحات کی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مالیاتی خسارہ 22 سال کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ مسلسل تین سال بنیادی بجٹ سرپلس حاصل کیا گیا ہے۔ محصولات میں چالیس فیصد اضافہ ہوا ہے اور ٹیکسوں کی شرح دس عشاریہ تین فیصد ہو گئی ہے۔


