فائل فوٹو
فائل فوٹو
نیوز ڈیسک (صورتِ حال، ڈیسک) دوحہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور قطر کے وزیر داخلہ و کمانڈر انٹرنل سیکیورٹی فورس شیخ خلیفہ بن حمد بن خلفیہ الثانی کے درمیان تفصیلی گفتگو ہوئی۔
دونوں وزراء نے دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور پاک قطر سیکیورٹی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس کا مقصد دونوں برادر ملکوں کے تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔


